2 گرفتار سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 2 گرفتار سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے۔
چیئرمین سینیٹ نے جن سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ان میں سینیٹر عون عباس اور سینیٹر اعجاز چوہدری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چئیرمین سینیٹ نے سینیٹ رولز 84 کے تحت دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سینیٹرز کے پروڈکشن
پڑھیں:
علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ
فائل فوٹووزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے مختلف اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے۔
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مباحثے سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے شعبوں اور منڈیوں میں تنوع کی ضرورت اجاگر کی اور معیشت کے ڈھانچے کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ حقیقی گیم چینجر ہے۔