پیپلز بس سروس کا وقت بڑھادیا، 15رمضان کے بعد رات گئے تک بسیں چلیں گی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کا وقت بڑھایا دیاہے، 15 رمضان کے بعد رات گئے تک پیپلز بس چلے گی۔
کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے۔کراچی پریس کلب میں ہر سال کی طرح افطار پارٹی رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مزید پلاٹ دیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں سندھ حکومت کھڑی رہی ہے، ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں، ان کے حقوق کے لیے ہم ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، صحافیوں کی تنظیمیں مسائل کی بات کرتی ہیں، پی ایف یو جے کے یو جے پارلیمانی رپورٹرز کے ساتھ میرا رابطہ ہے۔
عمران خان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے دعا ہے کہ وہ جیل سے نکلیں، اللہ ان کو عقل بھی دے اور وہ پاکستان کے خلاف سازشیں نہ کریں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کینالوں پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ چولستان کینال کے ہم مخالف ہیں، ارسا میں ہم نے یہی موقف اختیار کیا ہے۔
کراچی میں چلنےو الی پیپلزبس سروس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا وقت بڑھایا دیا ہے، 15 رمضان کے بعد رات گئے تک پیپلز بس چلے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میمن نے کہا صحافیوں کے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس کے ساتھ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 47 روز سے معطل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صرف موبائل انٹرنیٹ بحال کیا گیا ہے، جبکہ وائی فائی انٹرنیٹ سروس بلنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بحال کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں 5 جون 2026 کو انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے 9 جون کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں 5 جون کو ایکشن کمیٹی کے ایک مرکزی رکن پر مبینہ حملے اور مظاہرین و سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد حکومت نے کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جبکہ اسی روز پورے آزاد کشمیر میں بغیر پیشگی اطلاع انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرنیٹ بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ میرپور میں سروس جلد بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات قریب ہیں۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سکیورٹی اور انتخابی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر چکا ہے۔
شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔دوسری جانب کالعدم ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ میں احتجاج تاحال جاری ہے۔ کمیٹی کے اہم مطالبات میں مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں کے خاتمے سمیت دیگر آئینی اور انتظامی امور شامل ہیں۔