عامر خان کی 60 ویں سالگرہ پر خصوصی فلم فیسٹیول ’سینما کا جادوگر‘ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور ان کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان پی وی آر آئی نوکس نے کیا جو ایک خصوصی فلم فیسٹیول "عامر خان: سینما کا جادوگر" کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں اداکار کے فلمی سفر کو سراہا جائے گا۔
اس فیسٹیول کے دوران، عامر خان کی فلمیں ملک بھر کے مختلف شہروں میں دکھائی جائیں گی۔ اس ایونٹ کا مقصد ان کی مشہور فلموں کو پیش کر کے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
عامر خان خود بھی اپنی 60 ویں سالگرہ پر ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کریں گے جس میں کئی بڑے ستارے شرکت کریں گے۔ اس جشن میں سلمان خان، شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، ہریتک روشن، رانی مکھرجی، سیف علی خان اور شبانہ اعظمی جیسے اداکار شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ عامر خان کی جانب سے پہلی بار اتنی بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا کیوں کہ عامر خان اس موقع پر اپنی خوشی کو سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں جو جو ان کے ساتھ فلمی سفر کا حصہ رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا انعقاد
پڑھیں:
’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری آج اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، فریال تالپور سمیت پارٹی رہنماوں اور جیالوں کی جانب سےمبارکباد کے پیغامات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور صحت کے لئے دعا کی گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری 26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سال1988ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہائوس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سے1999ء تک سینٹ کے رکن رہے،27دسمبر 2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ،جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر 2013ء تک پہلی مرتبہ پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔ اس وقت آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے 14ویں منتخب صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں ۔صدر زرداری نے موجودہ عہدے کے لیے 10 مارچ 2024ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری