پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سٹی42: وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
’’ویمن آن وہیل‘‘ منصوبہ بہت سی خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے آسانی فراہم کررہا ہے۔
دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں شہداء، غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہے۔"
آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر ہیں۔ ہم نے خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے ہاسٹل سمیت مختلف فلاحی اقدامات کیے ہیں تاکہ وہ بہتر ماحول میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔"انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "معاشرتی ترقی کے لئے خواتین کو مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے۔"
حکومت کا اہم فیصلہ، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت آئی جی پنجاب نے خواتین کے خلاف جنسی ہراسگی، زیادتی، تشدد اور استحصال کے خلاف بھرپور جدوجہد کا عزم دہراتے ہوئےاُن کا کہنا تھا کہ "پنجاب پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں کا لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کردار ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم کی صورت میں فوری ایف آئی آرز کا اندراج اور مجرموں کی گرفتاری یقینی بنائی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال خواتین کے خلاف جرائم کی ایف آئی آرز میں 90 فیصد ملزمان کی گرفتاری کی گئی۔ہم نے خواتین کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹرز، تحفظ مراکز، تحفظ منزل فوسٹر ہوم، ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز اور اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل قائم کیے ہیں۔
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معاشرتی ناانصافی کا شکار خواتین کے لیے وویمن سیفٹی ایپ، پینک بٹن، ہیلپ لائن 15 کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی تفتیش کے لئے سپیشلائزڈ ایس ایس آئی او یو کی تعداد 115 سے بڑھا کر 263 کی جا رہی ہے، جس میں تربیت یافتہ خواتین پولیس افسران انوسٹیگیشن کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ پنجاب پولیس میں ڈیوٹی انجام دینے والی خواتین کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
مقبول ریسلر جان سینا کا منفرد ریکارڈ، جسے توڑنا برسوں تک ممکن نہیں ہوگا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 خواتین کے خلاف پنجاب پولیس رہی ہیں
پڑھیں:
لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں جدید سفری سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے جن میں ای ٹیکسی اسکیم اور ڈرائیور لیس ٹرام سروس شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف شہریوں کے سفر کو آسان بنانا ہے بلکہ نوجوانوں اور خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔
وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت
انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں لاہور کے رہائشی افراد کو 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں دی جائیں گی جن میں 30 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت حکومت 65 لاکھ روپے کا بغیر سود قرض دے گی جبکہ گاڑی حاصل کرنے کے لیے 18 سے 20 لاکھ روپے کی ڈاؤن پیمنٹ دینی ہوگی جس پر بھی حکومت کی طرف سے معاونت پر غور کیا جا رہا ہے، اس قرض کی ماہانہ قسط 55 سے 60 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔
بلال اکبر خان نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار گاڑیاں آن لائن ٹیکسی آپریٹرز جیسے انڈرائیو اور ینگ گو کے ساتھ منسلک ڈرائیورز کو دی جائیں گی جبکہ 100 گاڑیاں عام شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہ اکہ درخواستوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں یہ کوٹہ بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیے: پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
ای ٹیکسی کے لیے درخواستوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی اور کامیاب امیدواروں کا انتخاب بیلٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی کامیابی کی صورت میں ای ٹیکسیوں کی تعداد 8 سے 10 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔
بنا ڈرائیور والی ٹرام سروسصوبائی وزیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ لاہور کی نہر پر پہلی ڈرائیور لیس ٹرام سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہر بنس پور تک چلے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرام کا ٹریک 28 کلومیٹر طویل ہوگا اور اس میں 26 اسٹیشنز ہوں گے اور یہ ورچوئل ٹریک پر گوگل سسٹم کے ذریعے آپریٹ ہو سکے گی اور مکمل طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم ٹریفک کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال ڈرائیور کے ذریعے چلائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹرام میں 300 مسافروں کی گنجائش ہوگی اور ہر 5 سے 6 منٹ بعد اگلی ٹرام دستیاب ہوگی۔
بلال اکبر خان نے کہا کہ یہ الیکٹرک ٹرام ایک چارج پر 300 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر یہ سروس کامیاب ثابت ہوتی ہے تو اسے لاہور کے دیگر علاقوں جیسے گلبرگ اور ڈیفنس تک توسیع دی جائے گی۔
مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نوجوانوں کے لیے کاروباری اسکیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے ٹاپرز کو ای بائیکس دی جائیں گی جبکہ لوڈر رکشے صرف ان نوجوانوں کو دیے جائیں گے جو کاروباری مقاصد کے لیے اسکیم میں اپلائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکشے طلبہ کے لیے نہیں بلکہ روزگار کے خواہش مند افراد کے لیے مختص ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور میں ای ٹیکسیاں لاہور میں بنا ڈرائیور ٹرام وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف