بھارت کو بڑا جھٹکا! ویرات کوہلی فائنل سے قبل انجری کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔
چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں، بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی فائنل سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، ان کے اہم بولر 33 سالہ ٹم ساؤتھی جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور شائقین کرکٹ اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔
بھارتی کھلاڑیوں کے اس عمل کو دیکھ کرشائقین کرکٹ بھی کافی مایوس ہوئے،کہا کہ سیاست کو ہمیشہ کھیل سے دور رکھنا چاہیے۔
Post Views: 3