14 لگاتار ٹاس ہارنے کا خوف بھارتی ٹیم کے سر پر سوار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو دبئی میں ہوگا، بھارتی ٹیم حالیہ کامیابیوں سے قطع نظر لگاتار 14ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ٹاس ہار چکی ہے، یہ کسی بھی ٹیم کے ٹاس ہارنے کا طویل ترین سلسلہ ہے۔
اس کا آغاز 19نومبر 2023 کو احمد آباد میں ورلڈ کپ فائنل سے ہوا ، اس مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہوم کراؤڈ کے سامنے ٹرافی سے محروم کردیا تھا، 14 میچز میں سے بھارتی ٹیم نے9 میں فتوحات سمیٹی ہیں، 4 میں اسے ناکامی کا سامنا رہا جبکہ سری لنکا سے مقابلہ ٹائی رہا تھا۔
حالیہ چیمپئنز ٹرافی میں اب تک اپنے چاروں میچز میں بھارتی کپتان ٹاس کا سکہ مخالف سمت میں گرنے کا سامنا کر چکے ہیں، اب اتوار کو کیویز سے میچ میں شاید وہ اس سلسلے کوتوڑ پائیں، دبئی میں منعقدہ 2021کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیمیں 13 میں سے 12 بار کامیاب رہی ہیں، اسی طرح کا رجحان 2021 کی آئی پی ایل میں بھی رہا تھا۔
دوسری باری میں بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کو دبئی میں برتری حاصل رہی ،ایسے میں ٹاس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، سابق کیوی کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ اس بار دبئی میں اوس کا عنصر کچھ زیادہ نہیں ہے، میں ٹاس کو زیادہ اہم خیال نہیں کرتا، انھوں نے دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چلتی ٹرین پر سوار ہونے والا شخص پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین تلے آکر جاں بحق
سٹی 42: چلتی ٹرین پرسوار ہوتے ہوئے آدمی پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا
افسوسناک واقعہ چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیاساٹھ سالہ آدمی کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی
ٹرین سیالکوٹ سے لاہور جا رہی تھی اور چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی