کراچی: پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔
کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے رات گئے پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو دورانِ علاج ہلاکاس کے علاوہ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 5 مارچ کو بفرزون میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دورانِ علاج ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت شاہنواز عرف شانو کے نام سے ہوئی تھی۔
کراچیمیمن گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2ملزمان.
ایس ایس پی سنٹرل نے بتایا ہے کہ ملیر مرغی خانے پل کے نیچے مبینہ پولیس مقابلے میں 1 زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں۔
زخمی ملزم ندیم اور آصف سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا موبائل برآمد کر لیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں ڈیفنس فیز 7 قبرستان کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلے کے بعد راشد اور عمران نامی ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سپر ہائی وے لنک روڈ سے اینٹی وہیکل لفٹر سیل نے عرفان لانگا نامی موٹر سائیکل لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔
بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد میں بس اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد پولیس نے1 زخمی ملزم سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس مقابلے مبینہ پولیس مقابلے میں کو گرفتار ڈاکوو ں
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔