وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے خواتین کا بھی اہم کردار ہے، وفاق اور تمام صوبوں میں ملکر خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے منصوبے جاری ہیں، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کئی اہم منصوبے چلائے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں تربیت اور تعاون فراہم کرنا ہوگا، پنجاب میں چلائے جانے والے سی ایم وومن امپاورمنٹ پروگرام کو پی ایم وومن امپاورمنٹ پیکیج کے طور پر شروع کرچکے ہیں، جب تک ہم خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کے مواقع فراہم نہیں کریں گے، تب تک ترقی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وومن امپاورمنٹ کو ترقی دینا حکومت کا عزم ہے، تاہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے، خواتین کو امپورٹ، ایکسپورٹ کے شعبوں سمیت مرکزی دھارے میں لاکر ہی ہم پاکستان کو عظیم ملک بناسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں محنت، محنت اور صرف محنت کی ضرورت ہے، ملک میں خواتین کی تعداد 50 فیصد ہے، دیہی علاقوں میں ہماری خواتین اپنے گھر کے مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے ہر شعبے میں کام کرتی دکھائی دیتی ہیں، بالخصوص فصلوں کی بوائی، کٹائی اور مشینری کے استعمال میں بھی وہ مردوں کی طرح کام کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین گرم سرد موسموں میں بھی مردوں کی طرح کام کرتی دکھائی دیتی ہیں، بڑے شہروں میں دیکھیں، جہاں خواتین آپ کو ہر شعبے میں مردوں کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیتی ہیں، شہروں میں ہماری تعلیم یافتہ خواتین کو مزید آگے آنا ہوگا، تاکہ ہم پاکستان کو عظیم ملک بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماؤں کا اولاد کی تربیت میں کردار ہی قوموں کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم ہے، ہمارے نبی کریم ﷺ اپنی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آمد پر اپنی چادر ان کے استقبال میں بچھا دیتے تھے، حضرت خدیجۃ الکبریٰ خود تاجر تھیں، اسلام خواتین کے حقوق کی ترغیب دیتا ہے، اور ان کے شرعی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنے پر پابندی نہیں لگاتا۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر بہت بڑا مسئلہ تھا، جب میں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ذمہ داریاں چھوڑیں تو الحمد اللہ پنجاب کے کسی ایک بھٹے پر ایک بھی بچہ مزدور نہیں تھا، ہم نے 19 ہزار سے زائد بچوں کو اینٹوں کے بھٹوں سے نکال کر اسکولوں تک پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی حکومت نے پنجاب میں 1122 کا اچھا منصوبہ لانچ کیا، اس کے بعد ہماری حکومت آئی تو ہم نے اسے اچھا منصوبہ سمجھتے ہوئے پورے صوبے تک پھیلادیا، ہمارے یہاں سیاسی مخالفین کے اچھے منصوبے بند کردیے جاتے ہیں، حالاں کہ یہ رجحان نقصان دہ ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بنانے کے لیے خواتین کو نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا


پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہے
پاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گا
پاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہے
پاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گا
حکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے میں اس پلیٹ فارم کا اہم کردار ہو گا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا
وزیراعظم نے انگریزی چینل پر اپنا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا
پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پاکستان ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی بھرپور طریقے سے لانچ کیا گیا ہے
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان ٹی وی اپنی بھرپور نمائندگی بھی کرے گا
وزیراعظم نے وزراء اور حکومتی ترجمانوں کو پاکستان ٹی وی میں بھرپور نمائندگی کی بھی ہدایات کی ہیں

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

متعلقہ مضامین

  • دعا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا
  • پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا
  • معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
  • ڈیجیٹل بینکاری سے معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • پاکستان سعودی عرب کا ہر سطح پر بھرپور دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی