جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے ٹوپی پہن کر نماز میں شرکت بھی کی۔

تھلاپتی وجے کی جانب سے یہ دعوت افطار 7 مارچ کو چنئی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تھلاپتی وجے نے چنئی کے رویاپیٹہ میں واقع YMCA گراؤنڈز پر ایک گرانڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مقامی مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

افطار کی تقریب میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار نے مسلمانوں کی طرح سفید لباس اور سر پر نماز کی ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے روزہ داروں کے ساتھ مل کر باجماعت نماز ادا کی اور افطار میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق، تھلاپتی وجے نے پورا دن روزہ رکھا اور اسلامی روایات کے مطابق نماز ادا کی۔ انہوں نے مقامی مسلم برادری کے ساتھ مل کر افطار کیا اور ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔ تقریب میں 15 مقامی مساجد کے اماموں کو دعوت دی گئی تھی، جنہوں نے نماز کی امامت کی۔

تھلاپتی وجے کی ٹوپی پہنے نماز میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ ان کے مداحوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کی رواداری اور یکجہتی کے جذبے کی تعریف کی۔

تھلاپتی وجے نے گزشتہ سال اپنی سیاسی جماعت تمل ناڈو ویٹری کازھاگم (TVK) کی بنیاد رکھی تھی، 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہیں حال ہی میں 'Y' اسکیل سیکیورٹی کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جس میں 8 افراد پر مشتمل سیکیورٹی ٹیم شامل ہے۔ ان میں سے دو کمانڈوز ہیں، جبکہ باقی پولیس اہلکار ہیں۔

وزارت داخلہ (MHA) نے تھلاپتی وجے کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کی راؤنڈ دی کلاک سیکورٹی فراہم کی ہے، جس میں ایک ذاتی سیکیورٹی افسر (PSO) اور مسلح اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو بتاتی ہیں کہ وجے کو بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔

تھلاپتی وجے اپنی آخری فلم ’’جنا نایگن‘‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری ایچ وینوتھ کر رہے ہیں۔ اس فلم کے بعد وہ فلمی دنیا سے الوداع کہہ دیں گے اور مکمل طور پر سیاست میں مصروف ہوجائیں گے۔

تھلاپتی وجے کا رمضان المبارک میں افطار پارٹی کا اہتمام اور مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ نہ صرف ان کی رواداری کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کی جگہ اور مضبوط کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا اہتمام

پڑھیں:

اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار

اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ایسی دائمی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کا مکمل علاج عام طور پر ممکن نہیں سمجھا جاتا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ لامین یامال کو ایک دائمی جسمانی مسئلے ’پوبالجیا‘ کا سامنا ہے۔

یہ زیادہ تر فٹبالرز میں پائی جانے والی ایک پیچیدہ گروئن انجری ہوتی ہے جو مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی، بلکہ اس میں کھلاڑی کو درد، پٹھوں میں کھنچاؤ اور جسمانی حرکات میں کمی کا سامنا رہتا ہے۔

بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف کے مطابق لامین یامال کو یہ مسئلہ کچھ عرصے سے لاحق ہے لیکن اب علامات زیادہ نمایاں ہو گئی ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ حالت ’ناقابلِ علاج‘ تو نہیں ہے مگر پھر بھی پوری طرح ختم نہیں کی جا سکتی۔ اسے صرف فزیوتھراپی، آرام اور مخصوص ٹریننگ سے کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس انجری نے یامال کی موومنٹ اور شوٹنگ کی صلاحیت کو تقریباً 50 فیصد تک کم کردیا ہے جو ان کے درخشاں کیریئر کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ