کراچی: گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچیوں کی عمر 7، 8 اور 3 سال ہے، جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق چھت گرنے سے کچھ افراد زخمی بھی ہیں۔
پولیس کے مطابق گھر کی چھت لینٹر کی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیے کام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔
گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ بیم کمزور ہونے کی وجہ سے مکان کی چھت گری۔ چھت گرنے سے متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چھت گرنے سے کی چھت
پڑھیں:
بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے، 120 مویشی ہلاک ہوئے۔