WE News:
2025-06-09@13:08:57 GMT

شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان سے کب کب اور کہاں ملتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان سے کب کب اور کہاں ملتے ہیں؟

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک جو اپنے اکثر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ گزارے کچھ لمحات شیئر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار؟

 شعیب ملک پی ٹی وی کے پروگرام ’رائزنگ پاکستان‘ کے مہمان تھے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور خاندان کے بارے میں بہت سی باتیں شیئر کیں۔

شعیب ملک نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ ہر وہ کام کریں جو ان کا دل چاہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے اور اپنی زندگی میں ہر اس چیز کو آزمانا چاہیے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔

ہمیشہ اپنے دل کی سُنی ہے

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی سُنی ہے، اور وہ کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیل بھی کھیلتے ہیں کیونکہ وہ ایسا کرنا چاہتے تھے۔

شعیب ملک بتایا کہ وہ آج کل سیالکوٹ، دبئی اور کراچی کے درمیان پھیلے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا کام کراچی میں ہے، بیٹا دبئی میں ہے اور والدہ سیالکوٹ میں ہیں۔ وہ جوش و خروش سے ہر چیز کا انتظام کرتا ہے۔

بیٹے سے ملاقات

شعیب ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات کے بارے بتایا کہ وہ مہینے میں 2 بار اپنے بیٹے سے ملنے دبئی جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اس وقت ٹینس اور فٹبال دونوں کھیل رہا ہے، اور وہ چاہیں گے کہ وہ مستقبل میں کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلے۔

شعیب ملک کے مطابق اذہان نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ اس کون سے میدان میں آگے بڑھنا ہے کیونکہ وہ ابھی صرف 6 سال کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اذہان مرزا ثانیہ مرزا دبئی رائزنگ پاکستان شعیب ملک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اذہان مرزا ثانیہ مرزا رائزنگ پاکستان شعیب ملک اپنے بیٹے شعیب ملک

پڑھیں:

عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینٹر شمیم آفریدی

عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینٹر شمیم آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز

کوہاٹ: سابق سینٹر شمیم آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا بیٹا عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا بلکہ اسے سازش کے تحت بم دھماکے میں قتل کیا گیا۔

سابق سینٹر شمیم آفریدی نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے میرے ساتھ رابطہ نہیں کیا اور نہ ایف آئی آر درج کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سیاسی آدمی ہوں اس سے پہلے مجھ پر اور میرے بیٹوں پر کئی قاتلانہ حملے ہوئے، لیکن ان حملوں میں آج تک کوئی گرفتار نہیں ہوا نہ ان کی شناخت ہوئی۔

شمیم آفریدی نے کہا کہ واقعے والے دن 4 بجے میرے حجرے سے سکیورٹی ہٹائی گئی جبکہ دو گھنٹے بعد حجرے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے عباس آفریدی کے واقعے کی آزادانہ انکوائری کی جائے، میرے بچے تعلیم یافتہ پڑھے لکھے ہیں، انہیں مختلف واقعات میں پھنسا کر مجرم بنایا جا رہا ہے۔

شمیم آفریدی نے کہا کہ میرے بیٹے امجد آفریدی کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار سے فائرنگ ہوئی جو کہ تشویش ناک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا پاکستان کے حلوہ پوری اورسری پائے دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں شامل امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ امدادی کشتی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی مسلم تنظیم کا شدید ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینٹر شمیم آفریدی
  • راولپنڈی: گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کا واقعہ، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق
  • پروین شاکر کے پروڈیوسر بیٹے کی کس سیاستدان نے مدد کی؟
  • کے پی کو 700 ارب روپے دہشتگردی کے خلاف ملے، وہ کہاں گئے؟ گورنر
  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل عمر حیات کے والد کی گفتگو سامنے آگئی
  • اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، مولانا شعیب احمد
  • بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل
  • ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی
  • عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں، جرمن سفیر ایلفرڈ گرانیس
  • وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟