گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا میں پروپیگنڈا شروع ہو گیا ہے. بھارتی اور امریکی اخباروں میں منظم مہم کے تحت ایک جیسی خبریں لگنے لگیں۔تاہم نجی نیوز نے حقائق جاننے کے لیے گوادر ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل فیک نیوز بے نقاب کر دی. گوادر ایئرپورٹ پرایک ماہ کے دوران 42 پروازیں آپریٹ ہوئیں  اور ایک ہزار 537 مسافروں نے سفر کیا۔ پاک چین دوستی کا بڑا نشان، گوادر ایئرپورٹ کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کے دشمن پریشان ہو گئے ہیں.

عالمی میڈیا میں پوری پلاننگ کے ساتھ پروپیگنڈا کمپین شروع کر دی گئی ہے۔بھارتی اور امریکی خبر ایجنسیوں نے ہیڈلائنز تبدیل کی نہ اسکرپٹ ایڈٹ کرنے کی زحمت اٹھائی، ایک ہی خبر لگا کر مکھی پر مکھی بٹھائی. ایسوسی ایٹڈ پریس نے 24 فروری کو NO Passengers, No Planes, No benefits کی سرخی کے ساتھ خبر جاری کی. جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چین کے تعاون سے بننے والا پاکستان کا سب سے بڑا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی پڑا ہے.طیارے ہیں، نہ مسافر نہ ہی سہولتیں۔یہ ظاہر کیا گیا کہ پاک چین سی پیک منصوبے کا اہم ترین پروجیکٹ ناکام ہو گیا ہے. خبر چھپنے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی اخباروں نے خبر کو بالکل ویسے ہی اٹھایا. جیسے وہ چھپی تھی، ایک نقطہ بھی تبدیل نہ ہوا۔ نہ صرف بھارتی بلکہ امریکی اور یورپی ویب سائٹس پر بھی ایسوسی ایٹڈ پریس کی خبر کاپی پیسٹ ہونا شروع ہو گئی۔ پروپیگنڈے کے مطابق جس ایئرپورٹ کو ویران ہونا چاہیے تھا وہاں صبح سویرے ہی مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی.کوئی بزنس مین تھا، کوئی طالب علم ، تو کسی کو پاکستان سے باہر مسقط اپنی نوکری پر واپس جانا تھا۔ ایئرپورٹ پر جو سہولتیں دیکھیں، وہ اندھے جھوٹ کا پردہ چاک کرنے کے لیے کافی تھیں. تجزیہ کار اس بات پر متفق ہیں کہ ایسے ایئرپورٹس نہ صرف تجارتی راہداریوں بلکہ علاقائی اسٹریٹجک تعلقات کے لیے بھی اہم ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مقصد منفرد نہیں.خود بھارت کا کرنول ایئرپورٹ، آسٹریلیا کا ویل کیمپ ایئرپورٹ، سعودیہ عرب کا بحیرہ احمر ایئرپورٹ سمیت دیگر کئی ہوائی اڈے. انہی اسٹریجک مقاصد کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں۔اپنی خبر کی تصدیق کے لیے خود کو معتبر کہلوانے والے ان عالمی صحافتی اداروں نے گوادر تک آنے کی زحمت بھی نہیں کی، یا پھر انھوں نے وہی خبر چھاپی جس کی انھیں قیمت ملی تھی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے

پڑھیں:

سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشسٹ مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب

سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی  ہندوتوا نظریے کے تحت سرحد پار دہشت گردی اور  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ انتہا پسند مودی  حکومت کی سرپرستی میں بیرون ملک سکھوں کے قتل عام  کی مذموم سازش ناکام   اور بے نقاب ہو گئی۔

عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق کینیڈا نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہندوستانی گروہ  بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ لارنس بشنوئی  کا مجرمانہ نیٹ ورک  بیرون ِملک ہائی پروفائل  ٹارگٹ کلنگ  تک پھیل چکا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ  معروف سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہے۔ ہندوستانی بشنوئی گینگ  تارکین وطن  سے بھتہ خوری ، ڈرانے دھمکانے اور قتل  میں ملوث ہے   اور بھارتی حکومت  سے مبینہ روابط رکھتا ہے۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام  کا کہناہے کہ بھارت نے بشنوئی گینگ کی مدد سے نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور حکم دیا۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پبلک سیفٹی کے وزیر گیری آنند سنگھری نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کی  نامزدگی سے اثاثے  ضبط کرنے اور  جرائم کا مقابلہ کرنے  میں مدد ملے گی ۔

واضح رہے کہ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور بھتہ خوری   پر بات کرنے والے ریڈیو اسٹیشن پر بھی حملہ ہوا ہے۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق  پنجابی، ہندی ریڈیو اسٹیشن پر  29 ستمبر  کی درمیانی شب فائرنگ ہوئی۔

کینیڈین پولیس  کا کہنا ہے کہ  فائرنگ سمیت دیگر وارداتوں کے  کیسز مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے جُڑے ہیں۔

درندہ صفت مودی  آمرانہ  طرز حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے سمندر پار بھی اقلیتوں  کی آواز خاموش کرنے میں مصروف ہے۔ شرپسند مودی امن کے بجائے عالمی سطح پر ریاستی دہشت گردی کو فروغ  دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے، وزارت خارجہ
  • آزاد کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارتی میڈیا نے ثنا میر کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع کردی
  • آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • عالمی دباؤ سے نکلنے کیلئے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
  • اسلام آباد اور ملتان ائرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • اسلام آباد ایئرپورٹ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ سے آگے
  • اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست، پی اے اے آڈٹ رپورٹ جاری
  • سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشسٹ مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب