کراچی میں کٹا ہوا انسانی بازو ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ملنے والے بازو کا فنگر پرنٹس لینے کے بعد نادرا حکام کو بھجوائے جائیں گے، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بازو کس کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال واقع رہائشی اپارٹمنمٹ کی دیوار کے قریب سے کٹا ہوا انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 19 میں واقع رہائشی اپارٹمنمٹ کی دیوار کے قریب سے کٹا ہوا انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے، ایدھی رضا کار انسانی بازوں اٹھا کر عزیز بھٹی تھانے لے گئے، جہاں عزیز بھٹی پولیس نے انسانی بازو کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ملنے والا بازو کس انسان کا ہے، فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے لاش کے دیگر ٹکڑے نہیں ملے ہیں، شبہ ہے کہ انسانی بازو کو کہیں اور سے لا کر پھینکا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملنے والے بازو کا فنگر پرنٹس لینے کے بعد نادرا حکام کو بھجوائے جائیں گے، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بازو کس کا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔