اسلام آباد،13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،با اثر ملزمان،غریب کی انصاف کیلئے دہائی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔
اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔
اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر
ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
زائرین کے زمینی سفر پر پابندی غیر عاقلانہ فیصلہ ہے، علامہ جمعہ اسدی
اپنے بیان میں بزرگ عالم دین علامہ جمعہ اسدی نے کہا کہ حکومت کی ایران، عراق کی زیارات پر جانیوالے زائرین کو زمینی سفر سے روکنا غریب دشمنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے بزرگ عالم دین اور جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کا فیصلہ غیر عاقلانہ ہے۔ حکومت سفر کو ممکن بنائے، بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کی زمینی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ایران، عراق کی زیارات پر جانے والے غریب زائرین کو زمینی سفر سے روکنا غریب دشمنی ہے۔ علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی اس سے بڑی دلیل کیا ہوگی کہ یہ اپنے شہریوں کو اپنے ہی ملک کے اندر تحفظ دینے سے قاصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا سے کروڑوں لوگ چہلم کے لیے کربلا پہنچتے ہیں۔ پاکستان کے نادار و غریب زائرین سے انکا حق چھیننا حکومت پاکستان کی طرف سے بدترین ظلم و زیادتی ہے۔ پچھلے چہتر سالوں میں کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔ لیکن اس بار اس غیر مقبول حکومت نے یزیدی کردار ادا کرکے کروڑوں عاشقان سید الشہداء (ع) کا دل دکھایا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور زائرین کو زمینی راستے سے سفر کو ممکن بنائے۔ بصورت دیگر حکومت کے اس غیر منصفانہ اور غیر عاقلانہ پالیسی کے خلاف اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔