Nawaiwaqt:
2025-04-25@09:22:13 GMT

پُر تشدد رویئے قوم، ملک کیلئے باعث شرم: خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

پُر تشدد رویئے قوم، ملک کیلئے باعث شرم: خواجہ آصف

سیالکوٹ (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صوبائی وزیر ہیومین رائٹس و منیارٹی افیئر رامیشں سنگھ اروڑا کے ہمراہ سیالکوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف منیارٹی کارڈ تقسیم کئے، ضلع سیالکوٹ کے 1547 اقلیتی گھرانوں میں منیارٹی کارڈ تقسیم کئے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا منیارٹی کارڈ کے اجراء پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے لازم ہے کہ مذہبی اور نسلی اقلیتوں کو بلا تفریق یکساں حقوق میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ پاکستان کی ساری آبادی بغیر کسی تفریق کے اول و آخر پاکستانی ہو اور اس مٹی سے وفاداری کسی مذہبی وابستگی کی وجہ سے اثرانداز نہ ہو۔ سیالکوٹ اس لحاظ سے خوش قسمت ہے یہاں مسیحیوں، ہندوؤں اور سکھوں کی خاصی تعداد میں بستے ہیں اور قیام پاکستان کے بعد سے یہاں آباد ہیں اور ان کو اپنے کاروبار اور مذہبی رسومات میں مکمل آزادی حاصل ہے۔ سیالکوٹ میں اقلیتوں کی موجودگی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرایا جائے گا یہ دکھایا جاسکے یہ اس شہر میں تمام مذاہب کے لوگ مذہبی یگانگت اور ہم آہنگی سے زندگی بسر کررہے ہیں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گردوارہ بابے دے بیری کے مقدس مقام تالاب کو قبضہ مافیا کروایا گیا اور باقی رقبہ بھی واگزار کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سکھ کمیونٹی کی بین الاقوامی منزل بن چکی ہے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ یہاں پر مذہبی، نسلی اقلیتیں کس حال میں زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پرتشدد رویے موجود ہیں اور ایسے واقعات ملک اور قوم کیلئے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔ پاکستان کی مٹی پر بلا تفریق سب کا حق ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ غالباً پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے پہلے سپیکر ہندو تھے اور پاکستان کی عدلیہ کے جسٹس کارنیلئس کا تعلق بھی اقلیت سے تھا جن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا جبکہ 10 سے 15 سالوں میں جو چیف جسٹس گزرے ہیں ان پر انگلی تو کیا کچھ اور بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر ہیومین رائٹس و مذہبی امور پنجاب رامیشں سنگھ اروڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں میں چاہتی ہوں جب اقلیتیں سوئے تو انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہ ہو۔ اسی طرح قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ میرے نزدیک اکثریت اور اقلیت کی کوئی تفریق نہیں۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق رامیشں سنگھ اروڑا نے کہا کہ 22 جنوری کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مینارٹی کارڈ کا اجراء کیا، بغیر کسی سفارش کے پورٹل کے ذریعے 93 ہزار پنجاب میں بسنے والے غیر مسلم گھرانوں نے خود کو رجسٹرڈ کیا ان میں سے 50 ہزار گھرانوں کو جن غربت سکور 45 سے تھا مینارٹی کارڈ کیلئے اہل قرار دیا گیا گیا۔ اگلے سال مینارٹی کارڈ سے 75 ہزار گھرانے مستفید ہونگے۔ صوبائی وزیر نے گردوارہ بابے دی بیری کے تاریخی تالاب اور اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے خواجہ محمد آصف، محمد منشاء اللہ بٹ، فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رامیشں سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں پر سکھ میرج ایکٹ کے تحت سکھ جوڑوں کی شادیوں کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے جبکہ بھارت جہاں اڑھائی کروڑ سکھ رہتے ہیں وہ ہندو میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادیاں رجسٹرڈ کروانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقلیتی عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت، قبرستانوں کی چار دیواری اور اقلیتی آبادیوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی بحالی اور تحفظ کیلئے اقلیتی امور ڈیپارٹمنٹ نے پانچ سٹریٹجک پلان ترتیب دیا ہے۔قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، صوبائی وزیر رامیشں سنگھ اروڑا، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال سنگھیڑا نے بابے دی بیری کے واگزار کروانے گئے تالاب کو گردوارہ کی انتظامیہ کے سپرد کیا۔خواجہ محمد آصف نے تالاب کی بحالی کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر رامیشں سنگھ اروڑا نے کہا کہ تالاب کی تاریخی حالت میں بحالی کیلئے پی سی ون تیار کیا جارہا ہے اور جلد اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے۔ اس موقع پر سیوک دار جسکرن سنگھ بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز شریف خواجہ محمد ا صف نے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈپٹی کمشنر وزیر اعلی

پڑھیں:

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں صوبائی وزیر زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران مریم اورنگزیب زخمی ہو گئیں، انہیں آنکھ کے قریب چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے کی جانب سےالرٹ جاری
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار، کمیٹیوں میں عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، محمد احمد خان
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف