لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں مریضوں کی ہلاکتیں ہونے کے بعدصوبے بھر کے ہسپتالوں کوسیفٹریکسون انجکشن کے استعمال سے روک دیا گیا، سیکریٹری صحت عظمت محمود نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انجکشن کا استعمال روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے دو مریضوں کی اموات کے معاملے پر پنجاب کے ہسپتالوں کو انجکشن سیفٹر یکسون کے استعمال سے روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجکشن نے مئی 2026 میں ایکسپائر ہونا تھا۔ انجکشن کی خریداری ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کی، میو ہسپتال نے انجکشن کی خریداری خود نہیں کی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایم ایس جناح ہسپتال کا میو ہسپتال میں انجکشن سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے کہا ہے کہ جناح ہسپتال کو بھی محکمہ صحت نے اس کمپنی کا انجکشن کا سٹاک بھجوایا تھا تاہم میوہسپتال میں انجکشن سے ہلاکتیں سامنے آنے پر ہم اس انجکشن کا ساراسٹاک واپس بھجوا رہے ہیں۔

میو ہسپتال میں اینٹی بیکٹریل انجکشن لگنے سے جاں بحق مریضوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ اٹھارہ مریض متاثر ہوئے تھے، تمام متاثرہ مریض گھڑی وارڈ میں زیر علاج تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے میوہسپتال میں انجکشن لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیاہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزہیلتھ کیئر سے فوری طور واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھان بین کرکے واقعہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے۔واضح رہے کہ میو ہسپتال میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے2 مریض جاں بحق اور15متاثر ہوگئے تھے۔

3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ہسپتال میں انجکشن کا استعمال روک دیا گیا جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے چیسٹ وارڈ میں مبینہ طور پر انجکشن کے ری ایکشن سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نورین کے نام سے ہوئی جس کی عمر 38سال تھی ۔میو ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دیگر 15 مریض متاثر ہوئے تھے جبکہ 3مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیفٹریکزون انجکشن زائد المعیاد نہیں تھا۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے انجکشن سے متعلق تحریری الرٹ جاری کر دیا گیا تھاان کا کہنا ہے کہ انجکشن 2024 میں تیار ہواتھا۔ میو ہسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ کمیٹی میں چیف فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ، اے ایم ایس ہسپتال کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہسپتال میں انجکشن میو ہسپتال میں روک دیا گیا ری ایکشن سے انجکشن کے انجکشن کا مریضوں کی کا کہنا

پڑھیں:

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے، حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بُک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے بچوں کی تعلیمی اور اخلاقی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں، والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے، حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر انہوں نے پی ٹی اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں، کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کیلئے ان سے رابطہ کر سکیں۔ بعدازاں ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
  • ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف
  • پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرکوسرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانا مہنگا پڑ گیا
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
  • کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب
  • اب چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں! سائنسدانوں نے نظر کی کمزوری کا نیا علاج دریافت کرلیا