یوٹیلیٹی سٹورز میں بدترین کرپشن تھی، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو رمضان پیکج کی مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے اجرا پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کروایا اور اب تک کسی کی کوئی شکایت نہیں آئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی بہبود ہماری ترجیح ہے، 20 ارب روپے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے عوام تک پہنچائے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت ہر گھر میں 5 ہزار روپے دیے جائیں گے، اس پیکج کے ذریعے بغیر کسی تاخیر یا رکاوٹ کے سے پیسے لوگوں کے ڈیجیٹل والٹ میں بھیجے جائیں گے، یہ ایک چیلنج تھا تاہم بینکوں اور آئی ٹی کمپنیوں نے مل کر چیلنج قبول کیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟
وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام میں شفافیت کاپہلو سب کیلئے اہمیت کاحامل ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کی بدترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا۔
انہوں نتے مزید کہا کہ اس نظام کے ذریعے 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان پیکج کی رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا اور 2 کروڑ مستحق افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیر اعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف شہباز شریف رمضان پیکج کہا کہ
پڑھیں:
دعا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے: وزیراعظم شہباز شریف
---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں کی جانب سے پرتپاک استبال کرنے پر ولی عہد، محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے والہانہ استقبال نے نہایت متاثر کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اِن کے طیارے کو سعودی شاہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غیر معمولی انداز میں اسکواٹ کیا جبکہ سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق یہ سب کچھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دیرینہ محبت اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں مزید بتایا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سے نہایت خوشگوار اور بامقصد ملاقات ہوئی، جس میں خطے کے حالات اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی قیادت اور مسلم دنیا کے لیے اِن کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی حمایت اور دو طرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’اِن کی دعا ہے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے، انشاء اللّٰہ۔‘