اداکارہ صاحبہ کا ماضی میں ساتھی اداکار کو تھپڑ مارنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ایک انٹرویو میں ماضی کا دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر جا گرا اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی عکسبندی کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانے کا سین کرنا تھا تاہم وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس کی حرکتیں مزید بڑھ گئیں جس پر صاحبہ نے اسے زور دار تھپڑ رسید کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اداکار بعد میں شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی اسے شہرت ملی اس لیے ان کا نام انہیں یاد نہیں صاحبہ کے مطابق فیصل قریشی نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی تھی اور آج بھی جب ان سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس واقعے کو یاد کر کے ہنستے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ صاحبہ نے نہ تو فلم کا نام بتایا اور نہ ہی اس وقت کے دیگر تفصیلات شیئر کیں تاہم ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔