سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر مبینہ چھاپہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ پڑنے کی وجہ سے میں پارلیمانی کمیٹی میں تاخیر سے پہنچا، مجھے پیغام پہنچانے کی جو کوشش کی گئی وہ مجھے موصول ہوگیا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ میرے گھر پر بغیر اطلاع کے چھاپہ مارا گیا تو واپس نہیں جانے دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھر پر
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔