سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین
پڑھیں:
بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
—فائل فوٹوبلوچستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمۂ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ مردوں کے نقاب کرنے اور منہ ڈھانپے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔