حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، مریکی سفیر ایڈم بوہلر
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، مریکی سفیر ایڈم بوہلر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے یرغمالیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ امریکا اور حماس کی ملاقات بہت مددگار رہی۔مغربی زرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست امریکی ملاقاتیں انتہائی مددگار تھیں۔
ایڈم بوہلر نے سی این این کے اسٹیٹ آف دی یونین پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ پر ہفتوں کے اندر کچھ ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ایک حماس کے نمائندے نے امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی ہے، خاص طور پر ان اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے جو امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔
حماس کے عہدے دار کے مطابق امریکی حکام سے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، حماس اور مختلف امریکی مواصلاتی چینلز کے درمیان متعدد بار بات ہوئی ہے۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں دوحہ میں حماس اور امریکی حکام کے درمیان 2 براہِ راست ملاقاتیں ہوئی تھیں۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی دوحہ میں حماس سے براہِ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
---فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم، محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔