ملک میں نیگلیریا وائرس نے 36 سالہ خاتون کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔
ملک میں رواں سال نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، دماغ خور جرثومہ ایک اور زندگی نگل گیا گلشن اقبال کی رہائشی 36 سالہ خاتون جابحق ہو گئیں۔19 فروری کو مریضہ کو علامات کی بنا پر اسپتال میں داخل کروایا گیا، 24 فروری کو مریض میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔
مریضہ گھر کا پانی استعمال کرتی تھیں، گھر کے پانی سے ہی وضو کرتی تھیں، نیگلیرا صاف پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے سے نشونما پاتا ہے۔نیگلیریا سے بچاؤ کا واحد حل پانی کے ٹینکس میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل کرنا ہے۔ نیگلیریا ایک لاعلاج مرض ہے۔نیگلیریا جرثومہ بزریعہ ناک اور منہ انسانی دماغ میں داخل ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔