ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
مجلس عزا سے حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا اور حسنین اکبر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ مجلس ترحیم میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس میں شرکت کرنے والے مومنین کے لیے افطار و طعام کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے مسجد ولی العصر گلشن واحد کالونی ننگانہ چوک ملتان میں مجلس ترحیم شہدائے ملت جعفریہ سید حسن نصر اللہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و والدہ علامہ محمد امین شہیدی کا اہتمام کیا گیا، جس سے حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا اور حسنین اکبر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ مجلس ترحیم میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس میں شرکت کرنے والے مومنین کے لیے افطار و طعام کا اہتمام بھی کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔