اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کا سب سے بڑا میلہ سج گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سٹی42: اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کا سب سے بڑا میلہ آج شروع ہو رہا ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ گریڈ 19 اور 20 کے ایک ہزار سے زیادہ افسروں کی نیکسٹ گریڈ میں ترقی کے کیس دیکھے گا۔
وفاقی افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے شیڈول سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس آج سےشروع ہو گا اور 12، 13اور 14مارچ کو جاری رہے گا۔آج پہلے دن وزارتِ خارجہ امور کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 30 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 42 افسران کے کیسز پر غور کیا جائے گا.
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
مجموعی طور پر چار روز کے دوران ایک ہزار افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے یا نہ دینے کے لئے ہر کیس پر انفرادی غور کیا جائے گا۔
سنٹرل سلیکشن بورڈ ہر سال بیٹھتا ہے لیکن گزشتہ 2 سال کے غیر معمولی تعطل کے بعد آج شروع ہونے والا بورڈ کا اجلاس کچھ خاص ہے جس کا سرکاری ملازموں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ جن افسروں کی گریڈ 19 سے 20 اور 20 سے 21 میں ترقی کہو جائے گی، ان کی خالی کی ہوئی پوسٹوں پر اس کے بعد نچلے گریڈ سے پروموشنز ہوں گی۔ نئے سکیلز میں ترقی کے بعد ان افسروں کو نئے سکیلز کی پوسٹیں دینے کا عمل آغاز ہو گا۔
نئی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی سنٹرل سیلیکشن بورڈ کے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔
بورڈ کی سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہر افسر کی ترقی اور تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام سروسز، گروپوں کے ایڈمنسٹریٹر سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوا کر اسامیوں کی تعداد بمعہ مکمل پروپوزل 26 فروری تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔
میو ہسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن، باقی مریض خطرے سے باہر، حادثہ تیسری ڈوز سے ہوا
افسروں کی سروس کی مدت کو کو شمار کرنے کیلئے کٹ آف ڈیٹ 28 فروری مقرر کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکریٹیریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کے پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیار کئے ہیں.
سنٹرل سلیکشن بورڈ میں ایک ہزار کے قریب افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دی جائے گی۔
بورڈ کے ارکان
حکومت کا چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ
سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کریں گے جبکہ سینیٹر سعدیہ عباسی، سنیٹر سلیم مانڈوی والا، ایم این اے جاوید حنیف خان، پنجاب سے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سندھ سے گریڈ 22 کی ریٹائرڈ بیوروکریٹ رابعہ جویریہ آغا، خیبر پختونخوا سے سیکرٹری بحری امور ڈویژن ظفر علی شاہ، بلوچستان سے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر غیاث الدین اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر پرویز جونیجو، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز بورڈ ممبر کی حیثیت سے اجلاس میں بیٹھیں گے۔
پنجاب آرٹس کونسل میں جعلسازی اورخلاف قواعدوضوابط ترقیاں ؛ڈی جی پلاک انکوائر ی افسر مقرر
پولیس گروپ کے کیس
پولیس گروپ کے افسران کی ترقی کے کیسز کیلئے صوبوں کے آئی جی پولیس، وفاقی سیکرٹری داخلہ بورڈ ممبر نامزد کئے گئے ہیں جبکہ جس وزارت کا پروموشن کیس ہو گا اُس کے سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، مزید برآں ڈی جی انٹیلی جینس بیورو اور ڈی جی آئی ایس آئی اپنے اپنے اداروں کے افسروں کے پروموشن کیسز کے موقع پر شریک ہوں گے۔
کچھ خاص کیسز
لیگل ایڈوائزر مسٹر سلیم کی پرفارمہ پروموشن کیس، برہان الاسلام اور حامد اظہر خان (گریڈ 20) کے کورٹ کیسز پر غور ہو گا، علاوہ ازیں وزارتِ اطلاعات کے تحت انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 12 افسران اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 12 افسران پر غور ہو گا جبکہ افضل صفاوی اور ڈاکٹر عطاء محمد انوار کے گریڈ 20 میں پرفارمہ پروموشن کیس پر بھی غور کیا جائے گا، مزید برآں وزارتِ مواصلات کے تحت پوسٹل گروپ کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 11 اور 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 16 افسران، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت سیکرٹیریٹ گروپ کے 56 افسران کے پینل پر گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کے لئے اور 84 افسران کے پینل پر گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے غور ہو گا، علاوہ ازیں محمد رمضان کے پرفارمہ پرموشن کیس پر غور ہو گا، یاد رہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آخری اجلاس اگست 2023 میں منعقد ہوا تھا
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں ترقی کیلئے پینل پر موجود سے 20 میں ترقی کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پروموشن کیس گریڈ 19 سے 20 غور ہو گا کے گریڈ 20 ترقی کے کی ترقی گروپ کے کے بعد کے کیس
پڑھیں:
ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے: وزیراعظم
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام کی تشکیل کیلئے معینہ مدت میں اقدامات یقینی بنائے جائیں، اہداف کا حصول مثبت ہے مگر مزید محنت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو ایف بی آر کی اصلاحات، اقدامات کے نتائج اور گزشتہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے انفورسمنٹ اقدامات و دیگر اصلاحات کی بدولت 2024 کی نسبت 2025 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں 1.5 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا، 2024 کے مقابلے مالی سال 30 جون 2025 تک ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 45 لاکھ سے بڑھ کر 72 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے فیس لیس کسٹمز کلیئرنس سسٹم سے نہ صرف ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوا بلکہ آئندہ تین ماہ تک کلئیرنس کا وقت 52 گھنٹے سے کم کر کے صرف 12 گھنٹے تک کر دیا جائے گا، ریٹیل سیکٹر میں 2024 کی نسبت 30 جون 2025 تک آمدن پر ٹیکس کی مد میں 455 ارب روپے کا زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔
دوران بریفنگ کہا گیا کہ ریٹیل شعبے کے ٹیکس میں اضافہ پوائنٹ آف سیلز کے اطلاق، ریٹیلرز کے سسٹم کو ایف بی آر سے ہم آہنگ کرنے اور انفورسمنٹ کی بدولت ممکن ہوا، فیس لیس سسٹم میں نظرثانی کیلئے خصوصی نظام متعارف کرایا گیا ہے جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کا بروقت فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اقدامات کی بدولت درآمدات پر ویٹڈ ایوریج ٹیرف میں 2.16 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس سے صنعتوں کے خام مال کی لاگت میں کمی اور مینو فیکچرنگ شعبے کو سہولت ملے گی، ٹیکس اصلاحات اور معیشت کے شعبوں کی ڈیجیٹائزیشن میں بین الاقوامی ماہرین کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا۔
مزید کہا گیا کہ صنعتوں کے پیداواری مراحل کے حکومتی اداروں کے ساتھ اندراج کیلئے پہلے سے موجود ڈیٹا کو مزید بہتر انداز میں استعمال کیا جائے گا، اجلاس کو ایف بی آر کی مزید اصلاحات کے بارے تجاویز پیش کی گئیں۔
غزہ جنگ اب ختم ہونی چاہیے' مصائب 'نئی گہرائیوں تک پہنچ چکے ہیں'
اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات کے عمل میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور آئندہ ہفتے تجاویز کے حوالے سے قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، اسے مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، غیر رسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں، ایف بی آر کے ڈیجیٹل ونگ کی ازسر نو تشکیل کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دے کر اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے۔
کولمبیا یونیورسٹی نے اسرائیل مخالف مظاہروں پر درجنوں طلباء کو یونی ورسٹی سے نکال دیا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور انکی تجاویز کی شمولیت کو یقینی بنائے گی، ایف بی آر کی اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس کو بوجھ کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔