صدر کے خطاب پر ریڈزون میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرمملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں سیکیورٹی اور ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ایمبیسی روڈ کی جانب سے براستہ ایوب چوک مارگلہ روڈ کا راستہ عام ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا ڈی چوک اور اطراف پولیس کی نفری تعینات رہی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی ہدایت پر ڈی آئی جی سیکیورٹی سید علی رضا سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کرتے رہے سیف سٹی کیمروں سے بھی سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی جاری رکھی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔