لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ،10روپے کلو مہنگی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور /پشاور (آئی ا ین پی) لاہور اور پشاور میں رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ رک سکا‘ مزید10 روپے کلو مہنگی ہو گئی۔لاہور میں ایک بار پھر چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی قیمت 10 روپے فی کلو اضافے کے بعد 170 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ایک بیان میں صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کا کہنا ہے کہ شوگر ملز اور ڈیلرز کارٹل کو توڑا نہیں جا سکا، جس کے باعث صورتِ حال تشویش ناک ہے اور چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز اور مشروبات بھی مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔عارف گجر کا کہنا ہے کہ ہم 2 ماہ سے شور مچا رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور حکومت خاموش ہے۔ادھر پشاور میں بھی 15 دنوں میں فی کلوگرام چینی کی پرچون قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، رمضان سے پہلے فی کلو گرام چینی کی قیمت 160 روپے تھی۔صدر شوگر ڈیلرز نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت 167 روپے تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 دن پہلے چینی کی فی کلو گرام قیمت 165 روپے تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرام چینی کی چینی کی قیمت فی کلو گرام میں فی کلو
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس کے نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 454 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 700روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 59روپے بڑھ کر 3لاکھ 11روپے 814روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔