آئی ایم ایف مذاکرات ‘ حکومت نے ریونیوشارٹ فال پورا کرنے کا متبادل پلان دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قرضہ پروگرام کے تحت ریویو کے لیے موجود آئی ایم ایف ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاور سیکٹر ریونیو، حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کی روشنی میں اپنے اخذ کردہ تجزیہ اور تجاویز سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاور سیکٹر کے حوالے سے ابھی کافی امور طے ہونا باقی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے یہ کہا ہے کہ کیپٹو پاور پروڈیوسرز ایک آرڈیننس کے ذریعے جو لیوی لگائی گئی تھی اس کی وصولی شروع کی جائے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ ایسی بات چیت آج سے شروع ہو جائے گی جبکہ حتمی میٹنگ کی قیادت وزیر خزانہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ریونیو کے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے متبادل پلان آئی ایم ایف کی ٹیم کو دیا گیا ہے۔ تاہم اس میں رواں مالی سال میں کسی نئے ایک ٹیکس کے نفاذ کو شامل نہیں کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ریویو کامیاب ہو گا، اور تمام معاملات ٹریک پر ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
عراق اور یونان کا براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق اور یونان نے دسمبر سے بغداد اور ایتھنز کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ اعلان عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین اور عراق کے دورے پرآئے ان کے یونانی ہم منصب جارج جیرپیٹریٹس کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ یونانی وزیرِ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی ایئرلائنز دسمبر میں پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ عراقی وزیرِ خارجہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سماجی روابط کو مضبوط اور اقتصادی و سیاحتی تبادلوں کو فروغ دے گا۔ وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم اور طبی شعبے میں تعاون بارے بھی گفتگو کی، یونانی کمپنیوں نے طبی سازوسامان اور ادویات کی فراہمی میں دلچسپی ظاہر کی۔علاقائی معاملات پر بات کرتے ہوئے دونوں وزرا نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔عراقی وزیر خارجہ نے غزہ میں موجودہ جنگ بندی کے معاہدے کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ یونان نے 1991 ء میں عراق کے کویت پر حملے کے بعد بغداد کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ 2010 کی دہائی میں فضائی سروسز دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے بنائے گئے تھے لیکن بعد ازاں مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں روک دیا گیا۔