لاہور؛ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور میں چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا۔ملزم نے گھریلو جھگڑے پر 17 سالہ سماہا کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ملزم بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
علامتی تصویرپشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔