محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہےکہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے: شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے، جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہےگا، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے۔
کراچی میں تقریب کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں اور منیجمنٹ خود کو بچا رہی ہے، محسن نقوی کو مشورہ ہے کہ وہ صرف ایک کام کریں تین کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بہت مثبت آدمی ہیں، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن محسن نقوی کرکٹ کو نہیں جانتے یہ ان کا مسئلہ ہے،کرکٹ بورڈ بڑا کام ہے اس کے لیے مکمل وقت چاہیے ہوتا ہے، ایڈوائزر پر آپ نہیں چل سکتے۔
چیمپئنزٹرافی کی فائنل تقریب میں پی سی بی کا نمائندہ نہ بلانا بڑا سوال ہے ، میرٹ کے اوپر جب فیصلے نہیں ہوں گے تو چیزیں ایسے ہی چلیں گی، لڑکے ٹیم میں کیسے واپس آتے ہیں یہ کسی کو نہیں معلوم، شاداب خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کونسی پرفارمنس دی ہے ؟ سلمان آغا ون ڈے کا اچھا پلیئر ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں اس کا اسٹرائیک ریٹ کم ہے، آج جو لڑکے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہیں کل وہ واپس آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے، ہم سارا وقت تیاری کرتے ہیں اور آخر میں سرجری کرتے ہیں،کپتان ہم بہت تیزی سے تبدیل کرتے ہیں، کپتان اور کوچز کو وقت دیں ان پر تلوار نہ لٹکائیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی کا کہنا کو نہیں
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔
بھارتی کھلاڑیوں کے اس عمل کو دیکھ کرشائقین کرکٹ بھی کافی مایوس ہوئے،کہا کہ سیاست کو ہمیشہ کھیل سے دور رکھنا چاہیے۔
Post Views: 3