دہشتگردی نے بہت تیزی سے سر اٹھایا، ہر روز افسر اور جوان قربانیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے بہت تیزی سے سر اٹھایا ہے، ہر روز سیکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان قوم کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب تک مکمل امن قائم نہیں ہوگا تب تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے اس دوران یہ بھی کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کی رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنائیں گے۔
وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم وفاقی حکومت کو منتقلی پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔