لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا طرزحکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت صوبے کو کرپشن فری بنانے کے لئے بدعنوانی کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ملزم پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی شکایات کی فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرپشن ریڈ لائن ہے کسی صورت برداشت نہیں۔کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے- پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے – ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں – پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے – عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں صاف پانی کو ڈھانپیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں۔ پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے، اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے– 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • پنجاب کابینہ: 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ ہو گا، آرڈیننس میں ترمیم منظور
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • پنجاب اسمبلی: نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا بل منظور
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس