صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کارکردگی میں مقابلے کی بجائے الزامات کا کھیل کھیلنے سے گنڈاپور کی نااہلی چھپ نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آج رمضان پیکیج کی منظوری دے گی جبکہ مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ افراد کو رمضان پیکیج دے چکی ہیں، پوچھتی ہوں یہ مریم نواز سے کیا مقابلہ کریں گے؟

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کا میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا، ان کے لیڈر کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے ہوئے بیوی سمیت سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ان کے لیڈر کے کریڈٹ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 12 سال سے پختونوں کے نام پر ملنے والے وفاق کے فنڈز ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹ رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گنڈاپور حکومت نے سرجیکل گلوز کی خریداری میں 5 کروڑ کی کرپشن کی، خیبر پختونخوا کا کوئی بھی ڈویلپمنٹ منصوبہ گنڈاپور کی کمیشن کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر اس کی کابینہ اور جماعت کے لوگ عدم اعتماد کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیاں فنڈز کی کمی کے باعث بند ہو رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی ذہنی دباؤ کا شکار، فیلڈ مارشل کیخلاف مہم کی قیادت کررہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا پاک فوج نے "آپریشن بنیان مرصوص" میں تاریخی فتح حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پوری دنیا آج پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کر رہی ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی اعلیٰ جنگی حکمت عملی نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کا نوجوان طبقہ بھارت کے خلاف اس تاریخی کامیابی پر اپنی بہادر افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کررہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہی ہے۔ جو شخص اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن تھا، آج وہی قانون کی حکمرانی کا راگ الاپ رہا ہے۔  9 مئی کے فسادات میں ملوث سازشی کرداروں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جا رہی ہیں، یہی اصل قانون کی بالادستی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی ذہنی دباؤ کا شکار، فیلڈ مارشل کیخلاف مہم کی قیادت کررہے: عظمیٰ بخاری
  • علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری
  • دوسروں کے اے سی اتارنے والا سہولیات نہ ملنے کا پروپیگنڈا کررہا :عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری
  • "پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری
  • 9 مئی مقدمات کے فیصلے آنا انصاف کی سمت اہم پیشرفت: عظمیٰ بخاری
  • نومئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، عظمی بخاری
  • عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی
  • 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری