امریکی ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، گذشتہ 8 ماہ میں 24 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے۔ پاکستان میں مختلف ممالک کی سرمایہ کاری دلچسپی اور سینٹیمنٹس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26 پیسے کی کمی سے 279 روپے 80 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم سپلائی بہتر ہونے سے شعبہ جاتی بنیادوں پر ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 279 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں پیسے کی ڈالر کے
پڑھیں:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3387 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے اضافے سے 4035 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔