اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف ولید اقبال کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ پر ہم تو بالکل بھی تقسیم نہیں ہیں،ہم اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، وقاص اکرم نے اس پر بیان دیا ہے یہ ان کے بیان کا حصہ ضرور ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو کٹہرے میں لانا چاہیے لیکن سب سے پہلے اس پر شدید تشویش کا اظہار ہے اس کی پرزور مذمت ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنھوں نے یہ کیا ہے ہم ان کو دہشت گرد گردانتے ہیں۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) ناصر بٹ نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا یہ بہت ہی افسوس ناک ہے، پچھلے ایک سال سے دہشت گردی کی لہر زیادہ تیز ہو چکی ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہو رہی ہے، خدا خیر کرے ہماری جو فورسز ہیں جس طریقے سے ان دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پوری قوم ہر سیاسی جماعت ان کے ساتھ کھڑی ہوتی۔ 

صدرپاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھرنے کہا کہ دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں نکالی جا رہی، یہ نہر جو محفوظ شہید کینال ہے ہیڈ سلیمانکی سے آ رہی ہے اور اس کا دریائے سندھ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ درحقیقت ہو یہ رہا ہے کہ ہمارے سندھی بھائی وہ بھی پاکستانی ہیں ہم بھی پاکستانی ہیں وہ شروع سے جس طرح کالاباغ ڈیم کا مسئلہ بنا انھوں نے پتہ نہیں کسی کے کہنے پہ یا جو بھی ہے اس مسئلے کو اٹھائے رکھا اور کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔، علیمہ خان

فائل فوٹو۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ نورین نیازی اورعظمٰی خان کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پہلے چھ، چھ لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی جاتی تھی پھر 2 بہنوں پر لے آئے۔  

انھوں نے کہا کہ آج انہوں نے ساری بہنوں کی ملاقات بند کر دی ہے، آج بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ایک وکیل ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ 

انکا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ بانی نے کہا پاکستان میں ایلیٹ کلاس وسائل چوری کر رہے ہیں، ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔

علیمہ خان نے کہا بانی نے کہا رول آف لاء کیلیے تحریک چلانا پڑے گی، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ یکجا ہو کر تحریک پر فوکس کریں۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ تحریک کا اعلان اس لیے کیا ہے کیونکہ سارے راستے بند ہوگئے ہیں، بانی کے بچے پاکستان آئیں گے، ان کے پاس نائیکوپ ہے، بانی کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ 

انھوں نے کہا سینیٹ الیکشن پر پارٹی موقف دے گی، بانی پی ٹی آئی کو معلوم نہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہے۔ 

دریں اثنا پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ہم سپریم کورٹ جائیں گے اپنا مقدمہ لڑیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • ماحول دوست توانائی کی طرف سفر سے واپسی ناممکن، یو این چیف
  • نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
  • نور مقدم کیس: سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
  • بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔، علیمہ خان
  • موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور
  • موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، انسانیت کے لیے خطرناک حقیقت ہے، احسن اقبال