لاہور:

پاکستان کا سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے-

انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروسز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اس سے قبل یہ عالمی اعزاز امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا، جان پیری نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب سروسز کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

طلحہ وحید کا شمار ملک کے نمایاں سینئر ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 35 پلس، 40 پلس اور 45 پلس ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

وہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سینئر ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کی بہترین عالمی رینکنگ 40 پلس ڈبلز کیٹیگری میں 144 رہی ہے۔

طلحہ وحید نے یہ گینز بک آف دی ورلڈریکارڈ توڑنے کا عزم اس وقت ظاہر کیا جب انہیں 2019 میں امریکہ کے جان پیری کی جانب سے قائم کردہ 42 کامیاب سروسز کے عالمی ریکارڈ کا علم ہوا۔

اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے طلحہ وحید نے  تین ماہ سخت ٹریننگ کی  اور ہر تکنیکی پہلو پر کام کیا۔ 8 نومبر 2024 کو لاہور میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق انہوں نے اپنا باضابطہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ 10 مارچ 2025 کو سامنے آیا جب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر ان کے نئے ریکارڈ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے طلحہ وحید کو زبردست مبارکباد دی گئی ہے ۔صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور دیگر عہدیداران اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس کامیابی کو پاکستان ٹینس کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے-

اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ طلحہ وحید کی کامیابی ایک منفرد کارنامہ ہے اورگینیز بک اف دی ورلڈ میں جگہ بنانا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اسان نہیں ہوتا، ان کا یہ کارنامہ پاکستان میں ٹینس کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی تحریک ثابت ہوگا-

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں نے بھی اس تاریخی کامیابی پر طلحہ وحید کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے یہ کارنامہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور اس سے ملک میں ٹینس کے فروغ میں مزید مدد ملے گی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گنیز ورلڈ ریکارڈ عالمی ریکارڈ کے لیے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال

شنگھائی سے روانگی کے بعد صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شنگھائی میں صدر زرداری کو سی پی پی سی سی کے نائب چیئرمین چن چون نے الوداع کہا، اس موقع پر ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ پر پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات

اُرومچی ایئرپورٹ پر شنجیانگ ویغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیاز، نائب گورنر چن ویجون اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر ایرکن تونیا ز نے خصوصی اصرار پر صدر کو خود اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑا اور ان کی گاڑی میں ہمراہ بھی رہے۔

صدر آصف علی زرداری کے اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارومچی چین صدر آصف علی زرداری

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے
  • نائجیریا میں 8 ہزار 780 کلو جولو ف رائس تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • کروشین غوطہ خور نے 29 منٹ تک سانس روک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا