بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، زیارت ،پشین، کوژک ٹاپ، شیلاباغ اور قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔خیبرپختونخوا میں پشاور ،سوات، مینگورہ اور شمالی وزیرستان میں بھی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جب کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اوربالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-4
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔