عامر خان کی سالگرہ سے قبل سلمان خان ملنے کیلیے ان کے گھر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان 14 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں سلمان خان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان 'وائے پلس سیکیورٹی' کے ساتھ اپنی گاڑی میں عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ ایک پولیس وین اور دو کاریں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ مداحوں نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)
اس سے قبل سلمان خان نے عامر خان سے ان کے بیٹے جنید خان کی فلم 'لوویاپا' کے پریمیئر کے موقع پر ملاقات کی تھی، جہاں شاہ رخ خان بھی موجود تھے اور تینوں خانز کو ایک ساتھ فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عامر خان 14 مارچ کو اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گے اور اس موقع پر پی وی آر سنیماز نے ان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے 'عامر خان فلم فیسٹیول' کا اعلان کیا ہے جس میں ان کی کامیاب ترین فلمیں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب سلمان خان اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو عید کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خان کی
پڑھیں:
پاکستانیوں کی سعودیہ میں خدمات مثالی تعلقات و ترقی کا باعث ہیں، شہباز شریف
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب عالمی برادری میں جس بلند مقام پر فائز ہے وہ اس بصیرت اور دانشمندی کی روشن مثال ہے، مئی 2025ء میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی برادری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین دین اسلام، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر اُستوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا ریاض کے حالیہ تاریخی دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والے والہانہ استقبال اور محبت سے بھرپور مہمان نوازی کو اپنے لیے انتہائی خوشی اور افتخار کا باعث قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کا ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی میرے ساتھ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارا دورہ بے مثال محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہا، ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے عظیم الشان ترقیاتی سفر پر فخر کرتے ہیں جو شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں جاری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب عالمی برادری میں جس بلند مقام پر فائز ہے وہ اس بصیرت اور دانشمندی کی روشن مثال ہے، مئی 2025ء میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے معاشی تعاون کو بھی فراموش نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو سہارا ملا۔ شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں، پاکستانی برادری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے پر مسرت موقع پر میں پاکستان کی جانب سے یہ عزم دہراتا ہوں کہ ہم اس دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی اور عظمت سے نوازے۔