کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کا اجلاس، پاراچنار میں امن کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں رہنماؤں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہر فورم پر پاکستان کے مظلوم عوام اور ملت جعفریہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظارت کمیٹی کا اہم اجلاس ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی، نائب صدر آغا سید ضیاء اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تنظیمی فعالیت میں بہتری کے لئے ہر کارکن اور عہدیدار کے لئے ضروری ہے کہ وہ دستور کا بغور مطالعہ کرے۔ تنظیمی فعالیت میں بہتری کے لئے دستور اور کتاب رہنمائے مسولین پر عملدرآمد کیا جائے۔ دستوری طور پر ضلعی شوریٰ کے سال میں کم سے کم تین اجلاس لازمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز اور مظلوموں کی ترجمان ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہر فورم پر پاکستان کے مظلوم عوام اور ملت جعفریہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حکومت پاراچنار کا راستہ پرامن بناتے ہوئے اسے عوام کی آمدورفت کے لئے کھول دے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ضلع کرم میں پائیدار امن کے لئے امن معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر سید ضیاء آغا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کی ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں گذشتہ دو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایک ماہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہزارہ ٹاؤن نے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہادارت: مقبول ملک، کشور مصطفیٰ
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے آج جمعرات 18 ستمبر کو خبردار کیا کہ غزہ پٹی کے شمالی حصے میں اسرائیل کی زمینی فوجی کارروائی نے پہلے ہی سے دباؤ میں آئے ہوئے ہسپتالوں کو ’’تباہی کے دہانے‘‘ پر پہنچا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے ’’ان غیر انسانی حالات کو ختم کرنے‘‘ کا مطالبہ کیا ہے۔(جاری ہے)
ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے ایکس پر لکھا، ’’شمالی غزہ میں فوجی مداخلت اور انخلا کے احکامات مزید لوگوں کو بے گھر کر رہے ہیں، جس سے صدمے سے دوچار خاندان ایک ایسے چھوٹے سے علاقے میں جانے پر مجبور ہو رہے ہیں، جو انسانی وقار کے لائق نہیں۔‘‘
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا، ’’پہلے ہی سے دباؤ میں آئے ہوئے ہسپتال تباہی کے دہانے پر ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں، رسائی کو روک رہی ہیں اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے زندگی بچانے والی امداد پہنچائے جانے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔‘‘