تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سابق صوبائی وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے اپنی ہی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو مبینہ کرپشن کے الزامات پر قانونی نوٹس بھیجا۔
سابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے گئے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ وزیراعظم وزراء کو نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم اور وزراء کو توہین عدالت نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیا۔ فریقین کو نوٹس بھیجنے کے بعد تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس سے نوٹس فریقین کو بھیجنے کا معاملہ وقتی طور پر رُک گیا، رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے آفس سے16 جولائی کو نوٹ آیا تھا کہ وہ 21 جولائی سماعت کریں گے، ان کے نوٹ سے پہلے ہفتہ وار روسٹر جاری ہو چکا تھا، اب اس میں ترمیم ہونا تھی پھر کاز لسٹ جاری ہونا تھی ہم نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی 21 جولائی کی سماعت کے حوالے سے 16 جولائی کے بعد مجاز اتھارٹی کو نوٹ لکھا تھا، مجاز اتھارٹی کا جواب ابھی نہیں آیا آئے گا تو ہی اس پر کچھ بتا سکیں گے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس مقرر نہیں تھا جس کو سنا گیا اور آرڈر ہوا اب اس متعلق عدالتی آرڈر پر نوٹس کیسے بھجیں؟ مجاز اتھارٹی سے اس متعلق رائے لیں گے۔ عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وزراء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا، دو ہفتے میں وزیراعظم اور وزراء سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔