محسن نقوی کا کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خواتین اور بچوں کی جانیں بچانے کیلئے احتیاط سے کام لیا۔
محسن نقوی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21 مسافروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے ایف سی کے 4 شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے، ہر شہری افسردہ اور رنجیدہ ہے، معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بنانا انتہائی غیر انسانی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں اس ناسور کے خاتمے کا وقت آ گیا، دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، وزیر داخلہ کا علی امین گنڈا پور کو جواب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن قبول نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈرون کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، گڈ طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں کسی بھی سے کارروائی سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے۔بعدا زاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ساتھ ہی وزیر داخلہ نے ایکس پر یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟