حافظ آباد: نئی نویلی دلہن کو کس نے قتل کیا؟ سراغ لگا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
حافظ آباد کے علاقے جوریاں میں قتل کی جانے والی نئی نویلی دلہن کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ روبی کا شوہر ہی اس کا قاتل نکلا جس کے بعد شوہر انصر کو گرفتار کر لیا اور سسرالیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی روبی کی شادی چند ہفتے قبل جوریاں کے انصر سے ہوئی اور شادی کے کچھ عرصے بعد سے دونوں میں ناچاقی چلی آ رہی تھی۔
سوات میں ایک بارات پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ دلہن زخمی ہو گئی۔
شوہر نے اپنی بیوی روبی کو دوآبہ کے قریب واقع جنگل میں لے جا کر اس کا گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو جنگل میں ہی پھینک کر گھر آ گیا تھا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش کو جنگل سے برآمد کر کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب بنارس کالونی میں شوہر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 02 سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ملکیت کے نام سے ہوئی، جسے تیز دھارآلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جارہی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر شعیب ملوث ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا چُھرا بھی پولیس نے برآمر کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے وقت مقتولہ کے 4 میں 3 بچے گھر پر تھے۔