وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا لیکن جس طرح سے پی ٹی آئی اس معاملے پر پروپیگنڈا کیا، وہ انتہائی شرمناک ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، اس کو جسطرح سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے بیان کیا، کہا گیا کہ دہشت گردوں نے یرغمالیوں کو خود چھوڑا، فوج نے انہیں نہیں چھڑایا، ان کے بیرون ملک بیٹھے افراد نے یہ پروپیگنڈا کیا، ان کے جانے مانے بھگوڑے لوگ بیرون ملک بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں نے فارم 47 کا طعنہ دیا، جو مارشل لا کی پیداوار ہیں، پی ٹی آئی کی 4 سال حکومت رہی، یہاں جنرل باجوہ اور فیض حمید بریفنگ دے رہے تھے کہ دہشت گردوں کو بسانا اچھا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ان بگوڑوں کے نام کیوں لوں میں جو ملک میں بیٹھ کر اپنا دفاع نہیں کرسکتے، ایسے لوگ بات کرتے ہیں جو مارشل لاؤں کی پیداوار ہیں، ایک مارشل لاء سے تعلق رہا اس کی معافی مانگی 
کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے ایسے نہ کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  جنرل باجوہ، جنرل فیض بریفنگ دے رہے تھے کہ دہشت گردوں کو بسانا ملک کی بہتری کیلئے ہے، غلطیوں کا اعتراف کرنے تک آگے نہیں بڑھ سکتے، آج بھی موقع ہے کہ آگے بڑھیں، کیا کرم میں امن ہوا، کیا دہشت گردوں کے خلاف کوئی حملہ ہوا، بلوچستان میں سرفراز بگٹی ڈٹ کے کھڑا ہے، آپ تو دہشت گردوں کے خوف سے بیان نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حادثہ ایسا تھا جس نے پوری قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا، افسوس اس بات پر ہے کہ ریلوے پر حملہ کرنے والوں کو کامیاب قرار دیا گیا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بیانیہ بنایا کہ جو لوگ بازیاب ہوئے وہ دہشتگردوں نے خود چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے مغوی لوگوں کو رہا کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا، فوج کی کامیابی کو ناکامی دکھانے کی کوشش کی گئی۔

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران  پی ٹی آئی ارکان نے مطالبہ  کیا کہ جن رہنماؤں نے یہ کیا، ان کا نام لیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیھٹنے ہیں وہ سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں، کل یہاں جمہوریت کی باتیں وہ کررہا تھا جس کے دادا نے پہلی بار آئین معطل کیا، ہمیں فارم 47کا طعنہ دینے سے پہلے پرویزمشرف کے ساتھ دینے کا تو سوچ لیتے۔

پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ آپ نے بھی ماضی میں مارشل لا کی حمایت کی، خواجہ آصف نے کہا کہ میں اور میرا خاندان ماضی میں مارشل لا کی حمایت کرنے پر معافی مانگ چکے ہیں، میں آج پھر ماضی میں مارشل لا کی حمایت کرنے پر ایوان میں معافی مانگتا ہوں،  آپ بھی تو کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں آپ بھی تو معافی مانگ لیں۔ 

وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران کسی نے مداخلت نہیں کی، آج میں جواب دے رہا ہوں تو صبر کرلیں، کل آپ کو، وزیر اعظم اور صدر کو غیر قانونی کہا گیا، چیئرمین پی اے سی ان کی نظر میں قانونی ہے،  آج کی تنخواہیں قانونی ہیں، یہ گاڑیاں بھی لے کے پھرتے تھے، اس ملک میں اس سے بڑی دو نمبری نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف نے عمرایوب کو مالشیا قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ  عمرایوب شوکت عزیز کا اتنا بڑا مالشیا تھا کہ آبپارہ چوک کے مالشیوں سے بھی آگے تھا، یہ جنرل پرویزمشرف کا بھی مالشیا تھا۔ 

پی ٹی آئی ارکان نے طنز کیا کہ آج آپ بڑھ چڑھ کر مالشیے بنے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کے طعنے پر خواجہ آصف بھی ہنسے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی ارکان مارشل لا کی خواجہ ا صف پی ٹی ا ئی وزیر دفاع نے کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

بھارت کی کسی بھی احمقانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دیں گے، خواجہ آصف کا اعلان

سٹی42: پاکستان بھارت کی کسی بھی احمقانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دے گا۔  فضائی حدود کی کوئی وائلیشن کی گئی تو اس کا جواب ابھی نندن کی شکل میں دیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آسف نے بھارت کے یک طرفہ اقدامات پر اپنے ردعمل مین کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک  اور  بندہ پاکستان  نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو پتا ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے بھی بھارت کےساتھ ملتے ہیں، اس کے کئی ثبوت ہیں۔

زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار،  امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر دوسروں پر الزام تھوپنے کی بجائے خود  پنا احتساب کرے۔ پہلگام واقعہ کی تفتیش کر کے اس کے  ذمہ داروں کو تلاش کرے، پاکستان پر الزام لگانا نامناسب بات ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ امکان بھی ہےکہ پہلگام حملہ خود بھارت کا "فالس فلیگ آپریشن" ہو۔

 خواجہ آصف نے کہا،  کوئی بھارت سے بھی تو پوچھے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں تو وہاں کئی عشروں سے موجود سات لاکھ فوج کر کیا رہی ہے؟

مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی سے  خود پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، جو  خود دہشت گردی کا شکار ہیں وہ کیسے دہشت گردی کو فروغ دیں گے، پاکستان کی افواج ہر جگہ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت کی کسی بھی احمقانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دیں گے، خواجہ آصف کا اعلان
  • دہشت گردوں سے لڑنا نہیں بیانیے کا مقابلہ کرنا مشکل ہے، انوارالحق کاکڑ
  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک 
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام