لاہور(نیوزڈیسک) رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، دکانداروں نے سرکاری قیمت نظرانداز کر دی۔سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 800 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں برائلر گوشت فی کلو 730 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں صافی گوشت 800 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔چکن بون لیس کی قیمت بھی 1000 روپے تک پہنچ گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت 286 روپے ہے۔

لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول 50 روپے، آلو 55 روپے، ٹماٹر 55 روپے، سبز مرچ 115 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

ادرک کی قیمت 365 روپے،دیسی لہسن کی قیمت 610 روپے، فارمی کھیرے کی قیمت 55 روپے،میتھی کی قیمت 45 روپے، بینگن کی قیمت 60 روپے، پھول گوبھی کی قیمت 40 روپے اور شلجم کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں ایرانی سیب کی قیمت 290 روپے کلو، سیب کالا کولو کی قیمت 325 روپے کلو، چیکو کی قیمت250 روپے کلو، پپیتا کی قیمت 240 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں درجہ اول کیلے کی قیمت 260 روپے درجن ہے۔

سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا، پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: روپے کلو کی قیمت

پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • سرکاری اداروں کی اجتماعی آڈٹ رپورٹ میں بڑی غلطیوں کا انکشاف