قومی اسمبلی، معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ بولان میں دہشت گردی کے واقعے میں 25 افراد شہید ہوئے، اس آپریشن میں پاک فوج اور ایئر فورس نے بھی حصہ لیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کر لی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کی کیا صورتحال ہے؟
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں پانی معمول کے مطابق چل رہا ہے، دریائے نیلم آزاد کشمیر میں ٹاؤ بٹ پر بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔جیو نیوز کے مطابق دریائے جہلم پر اڑی ون 480 میگا واٹ پراجیکٹ سے بھی پانی کا اخراج معمول کے مطابق ہے، اڑی ٹو 240 میگا واٹ پروجیکٹ سے پانی کا اخراج معمول کے مطابق جاری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں منگل کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
مزید :