لوئر دیر؛ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لوئر دیر:
نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔
دھمکیاں ملنے کے بعد ڈی ای او کی جانب سے تمام صورت حال سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کو بھی طالبان کی جانب سے بھتہ دینے کا خط موصول ہوا ہے، جس میں انہیں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے لوئر دیر
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔