امریکا میں پالتو کتے سے گولی چل گئی؛ مالک ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
امریکا کی ریاست ٹینیسی میں پستول سے کھیلنے کے دوران پالتو کتے سے گولی چل گئی جو سیدھی بستر پر سوئے مالک کو لگ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے وقت امریکی شہری اپنی پارٹنر کے ساتھ سویا ہوا تھا اور قریب ہی پستول پڑی ہوئی تھی۔
پالتو کتا پستول سے کھیلنے لگا اور اس دوران کتے کا پاؤں ٹریگر میں پھنس گیا جسے وہ نکالنے کی کوشش کرنے لگا اور اس دوران گولی چل گئی۔
گولی بستر پر اپنی پارٹنر کے ساتھ سوئے ہوئے مالک کی ران میں لگ گئی اور خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔ پارٹنر نے زخمی حالت میں اسپتال کیا۔
دوران کتے کے مالک نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور:مزدور کا کام سے چھٹی کرنا جرم بن گیا، مِل مالک نے اپنے ساتھیوں سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کروایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نجی اسٹیل مل میں مزدور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں کے علاقے میں چھٹی کرنے پر نوجوان کو ملزمان قابو کیے ہوئے ہیں اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آفتاب نے اسٹیل مل سے چھٹی کر کے دوسری مل میں مزدوری کی، جس پر مِل مالک عمر نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مزدور آفتاب نے خود پر ہونے والے تشدد کی درخواست واپس لے لی ہے۔ آفتاب لوہا فیکٹری میں کام کرتا تھا، جس نے فیکٹری سے ایک لاکھ 95 ہزار ایڈوانس لے کر نوکری چھوڑ دی ۔
آفتاب اپنے ساتھیوں کو کسی اور جگہ کام پر لگوانے کے لینے فیکٹری آیا ، جہاں فیکٹری مالک عمر نے مبینہ طورپر آفتاب کو فیکٹری میں تشدد کا نشانہ بنوایا، جس کے بعد آفتاب کی تھانہ مناواں میں درخواست پر پولیس مل مالک عمر کو تھانے لے آئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ مزدور آفتاب نے مبینہ طور پر فیکٹری مالک سے مزید رقم لے کر درخواست واپس لے لی۔ مزدور نے تحریری طور پر پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا ہے۔