کراچی:

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں معروف میزبان، سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین (مرحوم) کے تذکرے پر وہاں بیٹھا ہر شخص آبدیدہ ہوگیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد اُن کے دیرینہ ساتھی شیری رضا تین سال کے بعد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان کا حصہ بنے۔

امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر منقبت اور ثنا خواں شیری رضا امریکا سے عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان آئے اور پھر رمضان المبارک میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی نشریات میں شامل ہوگئے تاہم بارہواں افطار اُن کا آخری پروگرام تھا کیونکہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کیوجہ سے انہیں واپس جانا پڑ رہا ہے۔

میزبان جویریہ سعود نے رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بننے پر شیری رضا کا شکریہ ادا کیا جبکہ شیری رضا نے بتایا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد اُن کی کسی بھی ٹرانسمیشن کا حصہ بننے کی ہمت نہیں تھی۔

جویریہ سعود نے کہا کہ شیری رضا کے آنے کا سرپرائز ہمارے لیے باعث مسرت تھا اور اچانک واپسی کا فیصلہ ہمیں غمزدہ کررہا ہے۔ شیری رضا نے کہا کہ واپسی پر دل بہت اداس ہے، ایکسپریس کی ٹرانسمیشن کے حوالے سے مجھے دنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کمٹمنٹ 30 روز کی تھی اور خواہش تھی کہ سارا رمضان ایکسپریس کی خصوصی نشریات کا حصہ رہتا ہے۔

پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی وہ یادگار ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں وہ کورونا کا شکار تھے اور نعت پڑھ رہے تھے۔ اس ویڈیو میں عامر لیاقت نے شیری رضا کو بھی مخاطب کیا تھا۔

شیری رضا نے بھی اپنی فوک آواز میں اس نعت شریف کو پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن پیارا رمضان کی نشریات، اینکر جویریہ سعود اور تمام سیگمنٹس کو ناظرین خوب پسند کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ مقبول ترین پروگرام بن گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ڈاکٹر عامر لیاقت پیارا رمضان کا حصہ کے بعد

پڑھیں:

سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل

لاہور:

ملک میں سیلاب کے باعث پاکستان ریلوے کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، خانیوال سے شورکوٹ اور شور کوٹ شاہین آباد کے بعض مقامات پر ریلوے ٹریک سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،  مختلف مقامات پر تقریباً 6 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری ہونے والا ٹینڈر کھول دیا گیا ہے، نجی کمپنیوں سے  ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز مانگی گئی تھیں جس میں 12 کمپنیوں نے حصہ لیا۔

سیلاب کے باعث خانیوال سے شورکوٹ اور شورکوٹ سے شاہین آباد کے درمیان بعض مقامات پر ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان ریلوے نے مذکورہ سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں کو متبادل روٹس سے چلانا شروع کر دیا ہے تاکہ مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر پہنچایا جاسکے۔

راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ٹرینوں رحمان بابا ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور  دیگر ٹرینوں کو براستہ لاہور ساہیوال کے راستے کراچی چلایا جا رہا ہے، جب تک فیصل آباد خانیوال سیکشن کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا مذکورہ ٹرینوں کو لاہور سے براستہ ساہیوال چلایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ شہر اور دیگر رہائشی علاقوں کو بچانے کے لیے سیلابی صورتحال کے پیشں نظر ریواز برج  بند کو توڑا گیا تھا، ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد دونوں سیکشن پر 25 دنوں میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ماہ نومبر کے مہینے میں راولپنڈی اور لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بحال ہوسکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور حادثہ: جاں بحق 8 افراد کی نمازِ جنازہ ادا، ہر آنکھ اشکبار
  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
  • ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع
  • سیف سٹی نے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے 430 لاوارث افراد کو پیاروں سے ملا دیا
  • مال بردار ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔
  • لیسکو کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں کی بجلی غائب
  • مصر میں نکاح رجسٹر کرائے بغیر شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • صمود فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، شیری رحمان
  •  فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے: شیری رحمان  
  • فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی ظلم کی نئی داستان ہے، شیری رحمان