مصر میں نکاح رجسٹر کرائے بغیر شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
مصر میں کم عمری، پنشن کے حصول اور دیگر فوائد کے لیے جعلی نکاح یا بغیر نکاح رجسٹر کرائے شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس چونکا دینے والی خبر کا انکشاف شرعی نکاح رجسٹراروں کی سینڈیکیٹ کے سربراہ اسلام عامر نے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں ’’عرفی شادیوں‘‘ (غیر رجسٹرڈ نکاح) کا رواج تیزی سے پھیل رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی لڑکیاں یہ قدم اپنی پنشن برقرار رکھنے کے لیے اٹھاتی ہیں۔
العربیہ سے گفتگو میں اسلام عامر کا مزید کہنا تھا کہ جعلی نکاح رجسٹرار دھڑا دھڑ پھیل رہے ہیں، جو عوام کی کم علمی سے فائدہ اٹھا کر پیسے بٹورتے ہیں۔
انھوں نے خبردار کیا کہ ایسی شادیوں میں نہ تو بچوں کا اندراج ممکن ہوتا ہے اور نہ ہی نکاح کو قانونی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
اسلام عامر نے مزید بتایا کہ کم عمری کی شادیاں عموماً انھیں جعلی رجسٹراروں کے ذریعے ہوتی ہیں، جن کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہوتا۔
انھوں نے مثال دی کہ مرحوم اداکار محمود عبدالعزیز نے اپنی اہلیہ، صحافی بوسی شلبي سے پہلے شرعی نکاح کیا تھا، پھر طلاق کے بعد دوبارہ ’’عرفی شادی‘‘ کے ذریعے رجوع کر لیا تھا۔
اسلام عامر کے بقول، عرفی شادی شرعی اعتبار سے جائز ہے، خاص طور پر دور دراز دیہاتوں میں، لیکن چونکہ یہ سرکاری طور پر رجسٹر نہیں ہوتی، اس لیے بعد میں بڑے قانونی مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام عامر
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔