Islam Times:
2025-09-18@12:57:49 GMT

پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔ اسمبلی اجلاس میں نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل، پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 5 بل منظور کروائے جائیں گے، پیش کئے جانے والے 4 بل گزشتہ اجلاس کارروائی میں وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔ اجلاس 14 مارچ 2025ء بروز جمعہ دوپہر 2:00 بجے منعقد ہو گا، اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔ اسمبلی اجلاس میں نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل، پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء اور پنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ بل 2025ء منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی جائے گا

پڑھیں:

اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی میں سرکاری و نجی اسکولز میں موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظور کر لیا
  • پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ترقیاتی سکیموں کیلئے 134 ارب منظور کر لئے 
  • عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر