دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں میں میکسیکن سٹی کولیما پہلے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور:
مشہور ویب سائٹ،MSN کی تازہ تحقیق میں دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں کی نشان دہی جہاں قتل، ڈاکے، چوری اور فراڈ کا راج ہے۔
میکسیکو کا کولیما (Colima) سب سے خطرناک شہر قرار جہاں ہر1 ہزار لوگوں میں 180 لوگ سالانہ قتل ہوتے ہیں۔
یہ دنیا کا ’’قتال دارالحکومت‘‘بھی کہلاتا ہے، دس خطرناک ترین شہروں میں نو میکسیکو اور ایک (نیو اورلینز ،نمبر 8)امریکا میں ہے۔
گویا میکسیکو سب سے خطرناک ملک قرار پاتا ہے جہاں شہریوں کی جانیں، مال اور عزتیں محفوظ نہیں۔
دیگر خطرناک شہر امریکا، ایکواڈور، ہیٹی اور جمیکا (ویسٹ انڈیز ) میں واقع ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔